اتوار , 8 دسمبر 2019

جہازوں کو پرندوں سے بچانے کیلیے جدید برقی نظام لگانے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلیے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدید خودکار نظام نصب کیے جائیں گے جس کے حوالیسے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے احکامات جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پروندوں کی آمدورفت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے جو جہازوں اور فضائی سفرکے لیے مسلسل خطرے کا باعث بن رہے ہیں،اور اسی سبب ان ہوائی اڈوں پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
ڈی جی سی اے اے نے ڈپٹی ڈی جی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر ایئر پورٹس پر جدید برقی نظام کو لگانے کے لیے اقدمامت کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق رواں سال عید الاضحی پر ایئرپورٹس کے اطراف میں کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے پرندوں کی بہتات دیکھی گئی،جو مسلسل پرندوں کی آماجگاہ بن رہے ہیں اور اسی وجہ سے جہازوں کو ان پرندوں سے خطرات لاحق ہورہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

مشینی کتے جو پولیس کی مدد کریں گے

ابلاغ نیوز امریکی ریاست میسا چوسٹس کی پولیس نے اپنے اسکواڈ میں مشینی کتوں کو …