ہفتہ , 7 دسمبر 2019

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3سال اضافہ پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3سال اضافہ پر غور کے لیے کمیٹی بنا دی۔وزیراعظم نے ڈاکٹر عشرت حسین کی سربراہی میں ایک کمیٹی دی ہے جو سرکاری ملازمین کی رٹائرمنٹ کی عمر میں 3سال اضافہ پر غور کریگی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں دفاع ،خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ کے سیکریٹریز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کے پی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال کر دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے تاحال اس تجویز کی منظوری نہیں دی، اسی سے متعلقہ ایک اور پیش رفت میں وفاقی حکومت پاک سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایگزیکٹو الاؤنس دینے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکہ خلائی فوجی آپریشن کی تیاریوں میں ہے: پوٹین روسی صدر ولادیمیر پوٹین

روسی صدر ولادیمیر پوٹین   نے کہا ہےکہ   امریکہ اب خلا سے  عسکری  آپریشن کرنے کی  …