جمعہ , 10 جولائی 2020

امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا:چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے کہا ہے کہ امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا۔امریکی میزائل تجربے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا۔چین کا کہنا ہے امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، امریکا سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرکے عالمی اور علاقائی امن کیلئے سازگار اقدامات کرے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی میزائل تجربے سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر سنگین منفی اثرات ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ مالی اثاثوں کی تفصیلات جاری ہونے سے نہیں روک سکتے، امریکی سپریم کورٹ

امریکا کی سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مالی …