منگل , 15 اکتوبر 2019

خلیج فارس میں امن و سلامتی کیلئے بننے والا اتحاد شکست سے دوچار ہو گا: ایران

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے خلیج فارس میں امن و امان کی برقراری کو علاقائی ممالک کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث بنی ہے جو ناقابل برداشت ہے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے مشرق وسطی میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات سے متعلق اجلاس میں کہا کہ خلیج فارس میں امن و سلامتی کیلئے ہر قسم کے دکھاوے پر مبنی اتحاد و اقدام شکست سے دوچار ہو گا۔

ایران کے مستقل مندوب نے مسئلہ فلسطین کو مشرق وسطی کے علاقے کا طولانی ترین اور اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہ ہو اس وقت تک علاقے میں امن و امان برقرار نہیں ہو گا۔مجید تخت روانچی نے علاقے میں امریکی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلتوں کا آپ بخوبی ایران،افغانستان،عراق، شام اور یمن میں مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اربعین حسینی؛ ایرانی سرحد کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، متعدد دہشت گرد گرفتار

تہران: ایرانی اینٹلی جنس کے وزیر سید محمود علوی کا کہنا اربعین حسینی کے موقع …