جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے:روسی نمائندہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اقوام متحدہ میں تعینات روسی نمائندے دیمیتری پولیانسکی نے منگل کےروز نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی پالیسی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سب سے پہلے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو اٹھانا چاہیے۔

روسی عہدیدار نے امریکہ کی جانب سے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کر کے اس قرارداد پر عمل درآمد کرنے والے ممالک کو سزا دے رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …