ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمنی اسنائپرز کی بڑی کارروائی: سعودی اتحاد کے 10 فوجی نیست و نابود

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے اسنائپروں نے کل رات صوبہ سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان میں سعودی اتحاد کے 10 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق کل رات یمن کی فوج اور عوامی تحریک کے اسنائپروں نے صوبہ جیزان میں سعودی اتحاد کے 10 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی تحریک کے غمیزائل یونٹ نے سعودی جارحیت کے جواب میں مقامی میزائل زلزال ای کے دو میزائل جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانے المستحدث پر فائر کئےجس میں متعدد سعودی فوجی اور آلہ کار ہلاک و زخمی ہو‏ئے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …