ہفتہ , 20 اپریل 2024

نتنیاہو نے ٹرمپ کے کہنے پر ہمیں مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے سے روکا، مسلمان ارکان کانگریس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان کی دو مسلمان خواتین ارکان نے ٹرمپ کی فلسطین مخالف پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف آخری سانس تک لڑنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی دو مسلمان خواتین ارکان ایلہان عمر اور رشیدہ طالب نے ریاست مینے سوٹا کے شہر سینٹ پال میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر صہیونی حکومت کے ذریعے ان کے دورہ مقبوضہ فلسطین پر روک لگائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ایلہان عمر نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ جب فلسطینی ہم سے مدد کی اپیل کررہے ہیں تو اسرائیل کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمیں اس کام سے روکے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی مذکورہ مسلمان خاتون رکن نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نتنیاہو کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنا جارحانہ اور تشدد پسند چہرہ چھپا سکیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی ایک اور مسلمان رکن رشیدہ طالب نے بھی کہا کہ نتنیاہو نے ٹرمپ کے کہنے پر ہمیں مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے سے روکا ہے۔ صیہونی حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ کے کہنے پر امریکی ایوان نمائندگان کی ارکان ایلہان عمر اور رشیدہ طالب کو مقبوضہ فلسطی کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …