بدھ , 24 اپریل 2024

ایران شمالی کوریا کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں توسیع کی تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے ، ایرانی اسپیکر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکا کے یکطرفہ مطالبات کے مقابلے میں دانشمندانہ فیصلہ کیا اور اس پر عمل کیا۔ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں شمالی کوریا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر پاک چول مین سے ملاقات میں کہا کہ امریکیوں کی نیت شمالی کوریا کے ساتھ ایک صحیح معاہدہ یا معاملہ کرنے کی نہیں ہے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا کو نہتا کردیں اور پھر اس پر دباؤ ڈالیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے دونوں ملکوں کے وسیع اور دوستانہ تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران شمالی کوریا کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں توسیع کی تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے اور تجارتی میدانوں میں دونوں ملکوں کی توانائیوں سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔ شمالی کوریاکی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر پاک چول مین نے بھی مختلف اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں ایران کی ترقی و پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کی چودھراہٹ اور توسیع پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک پر امریکا کا بہت زیادہ دباؤ اور پابندیاں ‏عائد ہیں کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کو چاہئے کہ تمام میدانوں خاص طور پر اقتصادی شعبوں میں اپنا تعاون جاری رکھنا چاہئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …