جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیلی ریاستی جبر، القدس میں فلسطینیوں کے مزید گھروں کی مسماری

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں العیساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ قابض صہیونی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام پر فلسطینیوں کے رہائشی مکانات، دکانیں اور دیگراملاک غیرقانونی قراردے کران کی مسماری کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہےکہ جن مکانات کی مسماری کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، ان میں سے بعض 12 سال پہلے تعمیر کیے گئے تھے۔

اسرائیلی پولیس کی معیت میں القدس بلدیہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے چھاپہ مارا اور فلسطینیوں کو گھروں اور دکانوں کو خالی کرنے کا حکم دیا۔خیال رہے کہ العیساویہ قصبہ گذشتہ کئی ماہ سے کشیدگی کا مرکز ہے اور اسرائیلی فوج اورپولیس کی بھاری نفری نے مقامی باشندوں کے مکانات کی مسماری کے ساتھ ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …