جمعرات , 2 جولائی 2020

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی اصل وجہ؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روزنامہ 92 نیوز ایڈیٹوریل بورڈ کے ممبر صابر بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تین سالہ ایکسٹینشن کا فیصلہ چار ماہ قبل ہوگیا تھا ۔یہ فیصلہ ایک خصوصی میٹنگ میں کیا گیا تھا۔اس میٹنگ میں شرکت کیلئے کچھ لوگوں کو (جن میں کچھ صحافی بھی شامل تھے)ایمرجنسی صورتحال میں خصوصی طیارے پر اسلام آباد بلایا گیا تھا۔اس میٹنگ میں شرکاء سے یقین دہائی کروائی گئی تھی کہ یہ خبر کسی صورت لیک نہیں ہونی چاہیے۔

میں نے صحافتی ضابطہ اخلاق اور اصولوں کی وجہ سے یہ خبر بریک نہیں کی تھی۔اب جبکہ حکومت نے خود اعلان کردیا ہے تو میں بھی خبر کیساتھ اس بات کی تصدیق کر رہا ہوں کہ بیرونی محاذ سے زیادہ اندرونی محاذ ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کی وجہ بنا۔اب اپوزیشن کیلئے مزید مشکل دور شروع ہونے والا ہے جبکہ بیرونی محاذ پر پاکستان کی پالیسی کا تسلسل جاری رہے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

داعش کی جانب سے تیار کردہ غیر قانونی دوا پکڑی گئی

اٹلی میں پولیس نے اسمگل شدہ ایک ارب یورو مالیت کی قوت بخش ادویات قبضے …