ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے گی،ایڈمرل ظفر محمود عباسی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے گی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اور اسپیشل سروسز آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ انھوں نے بغیر پائلٹ کے چلنے والے ڈرونز کی لانچ سائٹ کا بھی دورہ کیا اورافسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

نیا ٹریننگ سینٹر پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دوست ممالک کو انسداد دہشت گردی اور دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں سے متعلق ٹریننگ فراہم کرے گا۔ یہ تربیتی مرکز عصرحاضر سے ہم آہنگ تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہے۔بعد ازاں پاک بحریہ کے سربراہ نے بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے جہازوں کی سائٹ کا دورہ کیا، نیول چیف کو بغیر پائلٹ پرواز کرنے والے جہازوں کے مختلف پہلوئوں پر بریفنگ دی گئی، چیف آف دی نیول اسٹاف نے جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …