منگل , 15 اکتوبر 2019

ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگی خطرے میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے سینیٹ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کوبتایاکہ کشمیریوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا، ہر گھر کے سامنے ایک فوجی کھڑا ہے،4ہزار سے زائدگرفتارشدگان کو جیلوں میں منتقل کردیاگیا۔بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرناحیران کن نہیں تھا،وہ معاملہ دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کررہاہے،اس کے لیے پلوامہ 2 کرنا چاہ رہاہے، لائن آف کنٹرول پر حالات کشیدہ ہیں، روزانہ فائرنگ کی جارہی ہے، ہمارے کچھ جوان شہید ہوئے، پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا، کئی بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

ترجمان نے کہاصورتحال پر نظرہے،بھارت سے سفارتی تعلقات محدود کیے،سلامتی کونسل کا اجلاس ہماری سفارتی کامیابی ہے،اب انسانی حقوق کونسل اور او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں معاملہ اٹھایا جائے گا۔پاک بھارت حالیہ صورت حال کے سندھ طاس معاہدے پر اثرات کے متعلق ترجمان کا کہنا تھایہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں،اسے ارسا دیکھ رہا ہے، بھارت نے ستلج میں پانی چھوڑدیا ،تکنیکی معاملات دیکھ رہے ہیں، اس معاملے پر اجلاس بلایا ہے، جس میں تمام فریقین شریک ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

چیئرمین نیب کے تقرر کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی تعیناتی اور نیب …