ہفتہ , 17 اپریل 2021

صومالیہ کو دنیا میں سب سے زیادہ سنگین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

موغادیشو(مانیٹرنگ ڈیسک)صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے سفارتکار کا کہنا ہے کہ صومالیہ کو دنیا میں سب سے زیادہ سنگین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے۔صومالیہ کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جیمز سوان نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ صومالیہ کے تقریباً 22 لاکھ لوگ کھانے کی اشیاء کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ 26 لاکھ صومالیائی شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یا خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب صومالیہ کے جنوبی علاقے کے جوہر شہر میں منگل کو فوج کی کارروائی میں الشباب گروپ کے 11 مقامی دہشت گرد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔صومالیہ کی 27ویں ڈویژن کے انچارج کمانڈر صالح یعقوب نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دہشت گردوں نے جوہر شہر کے شمبر گاؤں میں فوج کے کیمپ پر حملہ کیا تھا، فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے ناکام بنادیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …