منگل , 15 اکتوبر 2019

ایران عالمی سطح پر ناقابل تسخیر طاقت میں تبدیل ہو جائے گا:میجرجنرل باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا ہے ایران کا پیسیو ڈیفنس کا ادارہ ایٹمی، ماحولیاتی، سائبر اور کیمیائی شعبوں میں ایران کی سیکورٹی کی ضمانت فراہم کرے گا۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے پیسیو ڈیفنس کے ادارے کے اسٹریٹیجیک اقدامات اور اس ادارے کی کارروائیوں اور عملی نتائج کا معائنہ کرنے کے موقع پر کہا کہ ایران کاپیسیو ڈیفنس کا ادارہ مختلف میدانوں میں ہرطرح کے خطرات اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے منظم پلاننگ کے تحت تشکیل پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے غیر فوجی دفاع کے میدان میں پوری کامیابی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس نظام طاقت و عظمت کی اس بلندی پرپہنچ گیاہے کہ اس نے دشمن کو مایوس اور ناامید کردیا ہے۔ میجرجنرل باقری نے کہا کہ یہ عظمت و شکوہ اور طاقت و توانائی اس بات کا پیش خیمہ ثابت ہوگی کہ اسلامی انقلاب کے اگلے قدم میں ایران بین الاقوامی سطح پر ناقابل تسخیر طاقت میں تبدیل ہوجائے۔

یہ بھی دیکھیں

27 فروری کو اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی فضائیہ کے افسران کا کورٹ مارشل

نئی دلی: 27 فروری کو اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے تباہ کرنے والے …