ہفتہ , 21 ستمبر 2019

ایران نے اپنا فضائی دفاعی نظام ”باور 373“ تیار کرلیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے اپنا فضائی دفاعی نظام ”باور 373“ تیار کرلیا جو زمین سے فضا میں دور تک میزائل مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ملکی وسائل سے تیار کیے جانے فضائی دفاعی نظام ”باور 373“ کی تقریب رونمائی ہوئی۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جب ایران کا دشمن منطق کا قائل نہیں تو ایران کا جواب بھی ویسا ہی ہو گا۔اس موقع پر نائب ایرانی وزیر دفاع قاسم تقی زادہ کا کہنا تھا کہ دفاعی نظام سے ملکی دفاع اور بھی مضبوط ہو گا۔ایرانی میڈیا نے دفاعی نظام کو روسی ایس 300 میزائل سسٹم کا مقابل قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دشمن یمنی فوج کے انتباہ آمیز جواب سے سبق لیں اور یمن جنگ کو ختم کریں، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ علاقے …