ہفتہ , 21 ستمبر 2019

اسلام آباد میں فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے علاقے تھانا سبزی منڈی میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔گزشتہ روز اسلام آباد میں تھانا سبزی منڈی کے علاقے آئی جے پی روڈ پر نامعلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔اسلام آباد میں شہید ہونے والے پولیس جوان ثقلین اور خرم تنولی کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

شہید کانسٹیبل ثقلین اور شہید کانسٹیبل خرم تنولی کا نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان پولیس کے تمام سینیئر افسران،سیاسی و مذہبی شخصیات او ر شہداءکی فیملیز نے شرکت کی.@MOIofficialPk

اس موقع پر شہداءکے اہل خانہ کے لیے 60 سال تک تنخواہ اور تمام سہولتیں دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جب کہ فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ایف میں درج کر لیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقدمہ زخمی کانسٹیبل جہانزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

زخمی کانسٹیبل نے بتایا کہ وہ 3 جوان معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ 2 افراد سروس روڈ کیرج فیکٹری کی طرف سے آئے اور انہوں نے ہمارے نزدیک پہنچ کر اچانک فائرنگ کر دی۔ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ فائرنگ سے خرم اور ثقلین موقع پر شہید ہو گئے اور ملزمان فائرنگ کے بعد سروس روڈ کی طرف فرار ہو گئے۔زخمی پولیس اہلکار جہانزیب نے بتایا کہ ملزمان کی عمریں 24 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل …