ہفتہ , 21 ستمبر 2019

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی رہ نما رشیدہ طلیب کو ایک بارپھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ‘سام دشمنی’ کا الزام عاید کیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹویٹر’ پرپوسٹ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ‘رشیدہ طلیب اسرائیل اور پوری یہودی قوم سے نفرت کرتی ہیں۔ وہ ایک سام دشمن خاتون ہیں’۔

خیال رہے کہ منگل کے روز رشیدہ طلیب اوران کی دوسری مسلمان ساتھی رکن کانگرس الھان عمر نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ‘نسل پرست’ قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مجوزہ دورے میں ٹرمپ نے رکاوٹ ڈال کر غیرجمہوری اور اسرائیل کی ناجائز طرف داری کا ثبوت دیا ہے۔

رشیدہ طلیب اور الھان عمر گذشتہ ایک ہفتے سے خبروں کی سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے گذشتہ ہفتے فلسطین جانے کی کوشش کی تو امریکی صدر نے مداخلت کرکے انہیں فلسطین میں داخل ہونے سے رکوا دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں خواتین ارکان کانگرس کی طرف سے ٹرمپ پر کڑی تنقید کی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی وزیر خارجہ کا یمن جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خاجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹر …