بدھ , 14 اپریل 2021

فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرے

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں جی سیون سربراہی اجلاس کے دوران سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرے ہوئے۔فرانس میں جی سیون ممالک کے سربراہی اجلاس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

G7 اجلاس کے خلاف فرانس میں مظاہرے

G7 اجلاس کے خلاف فرانس میں مظاہرے

Gepostet von Iblagh News am Montag, 26. August 2019

فرانس کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں 50 سے زیادہ تنظیموں کے کارکنوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مظاہرین کا کہنا تھا دنیا کو اب ایک متبادل معاشی نظام درکار ہے۔مظاہرین نے موسمیاتی تبدیلوں کے نقصان دہ اثرات پر جی سیون ممالک کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف بھی نعرے لگائے۔ مظاہرین نے جی سیون سربراہی اجلاس کے آخر تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …