بدھ , 24 اپریل 2024

جاپانی وزیراعظم کی ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری رہنے پر تاکید

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔جاپان کے وزیر اعظم آبہ شینزو نے فرانس میں گروپ سیون کے اجلاس کے موقع پر ایران کے سلسلے میں ٹوکیو کی سفارتی کوششیں جاری رہنے کے عزم پر تاکید کی۔ جاپانی وزیراعظم نےگروپ سیون کے اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہوں سے ملاقات میں جون کے مہینے میں اپنے دورہ ایران اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نیز صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی سے اپنی ملاقات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

موصولہ رپورٹس کے مطابق اس ملاقات میں گروپ سیون کے سربراہوں نے تاکید کی کہ کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا تاہم ایسا نظر آتا ہے کہ ان سربراہوں نے آبنائے ہرمز میں امریکہ کی تجویز کردہ بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کے بارے میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب اخبار جاپان ٹائمز نے خلیج فارس میں امریکہ کے بحری اتحاد میں شامل ہونے کے لئے جاپان کو راضی کرنے کی غرض سے امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کے دورہ ٹوکیو پر ردعمل میں لکھا کہ چونکہ جاپان کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ایک بار پھر ملاقات کرنا چاہتے ہیں اس لئے جاپان نہیں چاہتا کہ امریکہ کے مجوزہ بحری اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کر کے اس ملاقات اور حکومت ایران کے ساتھ اپنے اجلاس کو نقصان پہنچائیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …