بدھ , 24 اپریل 2024

کم جونگ اون کی نگرانی میں شمالی کوریا کا جدید راکٹ لانچر کا تجربہ

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز کا میزائلی تجربہ درحقیقت ملٹی پل راکٹ لانچر کا تجربہ تھا جو اس ملک کے رہنما کی نگرانی میں کیا گیا ہے۔شمارلی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا کہ صدر کم جونگ اون نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ عظیم اور غیرمعمولی سسٹم مقامی سائنسدانوں نے ڈیزائن کیا ہے کہا کہ یہ راکٹ لانچر بنانے والے ہی شمالی کوریا کا حقیقی سرمایہ ہیں۔

کیم جونگ اون نے تاکید کی کہ جدید اسرٹیٹیجک ہتھیاروں کی توسیع کا مقصد دشمن کے خطرات اور دباؤ کو کم کرنے کے لئے ہے اور یہ ایک بنیادی اصول ہے۔ گذشتہ تین ہفتوں کے دوران یہ شمالی کوریا کا ساتواں میزائلی تجربہ تھا۔شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون نے نئے میزائلی تجربے کو جنوبی کوریا کو امریکہ سے اسلحے کی درآمد روکنے اور واشنگٹن کے ساتھ مشترکہ مشقیں بند کرنے کے لئے ایک انتباہ قرار دیاہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …