ہفتہ , 20 اپریل 2024

الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر دشمن کےحملوں کے خلاف عوامی مظاہرہ

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے شہریوں نے عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر حالیہ حملوں کے خلاف مظاہرہ کرکے ان حملوں کی مذمت کی ہے۔بغداد الیوم نیوز ویب سائٹ کے مطابق الرمادی شہر میں مظاہرے کے شرکا الحشدالشعبی کی حمایت میں نعروں والے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور وہ اسرائیل وامریکا کے ذریعے الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر کئے گئے حملوں کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے۔

صوبہ الانبار میں دہشت گردی کے خلاف قبائلی کونسل کے سربراہ رافع عبدالکریم الفہداوی نے الحشدالشعبی کے ٹھکانوں پرامریکی فوج کی حمایت سے دشمن کے ذریعے کئے گئے ہوائی حملوں پر عراقی قبائل کی جانب سے سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کھلم کھلا حملے جاری رہنے کی صورت میں عراقی قبائل عوامی رضاکار فورس اور حکومت کے شانہ بشانہ ان حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے ٹھکانوں پر پچھلے ایک مہینے کے دوران چار بار حملہ کیا گیا ہے اور ان ٹھکانوں میں آگ لگ گئی ہے۔عراق کی عوامی رضا کارفورس الحشد الشعبی استقامتی محاذ کا ایک اہم حصہ ہے جس نے علاقے میں امریکی اور صیہونی محاذ کے اقدامات اور سازشوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …