جمعرات , 25 اپریل 2024

ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی مظالم پر پاکستان کے بیانیے سے پریشان مودی سرکار نے ٹویٹر انتظامیہ کو صدر پاکستان کی شکایت لگا دی تاہم ٹویٹر انتظامیہ نے عارف علوی کا سوشل میڈیا اکاونٹ بند کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔صدرمملکت عارف علوی کے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر ٹویٹس بھارت کی مودی سرکار کو ہضم نہ ہوئے۔ بھارتی حکام نے ٹویٹر انتظامیہ کو شکایت کر دی جس پر ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو ای میل بھیج دی گئی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ صدرمملکت کو ٹویٹر انتظامیہ کی ای میل مضحکہ خیزہے، ٹویٹرانتظامیہ سرکش مودی کی حمایت میں بہت آگے نکل گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ نے صدر مملکت کا ٹویٹر اکاونٹ بند کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کر دی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …