بدھ , 24 اپریل 2024

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے ، امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور کشمیر کا تنازعہ اس جنگ کیلئے آگ کی چنگاری ثابت ہوسکتا ہے جس سے جنوبی ایشیاء میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ٹیکساس کے علاقے آسٹن میں قائم جغرافیائی وسیاسی امور کے تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کشمیر کو بھارت کا داخلی معاملہ یا بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تنازعہ قرار دینے پر بھی مختلف رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان کے بعد ایٹمی جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی ترک کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں پہلے کشمیر کے عوام کو انکا حق استصواب رائے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ جو معاملہ نيوکلیئر جنگ چھيڑ سکتا ہے وہ ہندوستان کا داخلی معاملہ نہيں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ فروری میں پاکستان نے بھارت کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا اور طیارے کے پائلٹ کو واپس بھارت کے حوالے کیا تھا۔

تاہم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نہ تو پاکستان کے اس مصالحتی اقدام کو سراہا اور نہ ہی مودی حکومت کشمیر کے معاملے پر بات چیت کیلئے آمادہ ہے جس کی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …