جمعہ , 23 اپریل 2021

پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں.پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے گلگت میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کیا.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم مشرقی سرحدوں اور درپیش خطرات سے بخوبی آگاہ ہیں، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پرپوری نظر ہے.

ان کا کہنا تھا کہ موسمی، جغرافیائی دشواریوں کے باوجود جوانوں کاعزم قابل قدر ہے، دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ پر دشمن کاڈٹ کرمقابلہ لائق تحسین ہے.آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے یادگارشہدا پر پھول چڑھائے، سپہ سالار نے افسروں، جوانوں کی تیاریوں اورعزم وحوصلے کو سراہا.

خیال رہے کہ 21 اگست کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے طلبا کی ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس قومی دھارے میں لانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہوں گے۔مدارس کے 13 طلبا کے گروپ میں 4 طالبات بھی شامل تھیں، مدارس کے ان طلبا نے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی تھیں۔ آرمی چیف نے طلبا کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …