جمعرات , 15 اپریل 2021

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیئو کی شام پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی حمایت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیئو نے شام پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کی حمایت کی ہےامریکی وزیرخارجہ پمپیئو نے اتوار کی رات صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں شام پر صیہونی فوجیوں کے حملوں کو اپنے دفاع سے تعبیر کیا اور اس کی حمایت کی –

صیہونی حکومت نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات شام پر حملے کئے تھے صیہونی جنگی طیاروں نے سنیچر کی رات شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع عقربا دیہات پر کئی میزائل فائر کئے تاہم شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا- اسرائیل ، دہشتگردوں کی حمایت و مدد کے لئے ہمیشہ شامی فوج کے اڈوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتا رہتا ہے-غاصب صیہونی حکومت کو شام میں دہشتگردوں کی شکست پر سخت تشویش لاحق ہے-

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …