بدھ , 24 اپریل 2024

ماسکو کو امریکہ کے ساتھ نئے معاہدے کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے: روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سلامتی اور اسٹرٹیجیک استحکام کی برقراری کے لئے واشنگٹن کی جانب سے مذاکرات کے لئے مناسب اشارے ملنے کی صورت میں ماسکو بھی بات چیت کے لئے تیار ہوگاروس کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ماسکو کو امریکہ کے ساتھ نئے معاہدے کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے تاہم اگر واشنگٹن کی جانب سے مناسب اشارے ملے تو وہ عالمی سیکورٹی فراہم کرنے سلسلے میں خاص طور سے ایٹمی ہتھیاروں کے کنٹرول کے مسئلے پرگفتگو کے لئے تیار ہے-

روس کے نائب وزیرخارجہ ریابکوف نے مزید کہا کہ صدر ولادیمیر پوتین بھی اس سے قبل امریکی فریق کو اس سلسلے میں مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں اور بلاشبہہ روسی وزارت خارجہ اور روس کے دیگر سفارتی ادارے اس سلسلے میں پوری طرح تیار ہیں- روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو ، امریکیوں کی جانب سے مثبت جواب ملتے ہی اس عمل میں شامل ہوجائے گا-

ولادیمیر پوتین نے اس سے قبل کہا تھا کہ کہ روس ، عالمی سیکورٹی اور اسٹریٹیجک استحکام کے لئے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کو ضروری سمجھتا ہے- امریکہ نے دواگست کو آئی این ایف معاہدے سے باہر نکلنے کا اعلان کر دیا جس کے جواب میں روس ، بھی اس معاہدے سے باہر نکل گیا ہے – امریکہ نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ دوطرفہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں میں کمی لانے کے لئے طے پانے والے نیو اسٹارٹ معاہدے کی مدت میں توسیع کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا-

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …