جمعرات , 25 اپریل 2024

اسرائیل کی جنونی حرکتیں در حقیقت اس کی آخری چھٹپٹاہٹ ہے : جنرل قاسم سلیمانی

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے عراق، شام اور لبنان میں اسرائیل کے حملوں کو اس کی جنونی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تل ابیب کی آخری چھٹپٹاہٹ ہے۔جنرل قاسم سلیمانی کے نام سے ٹیوٹر ہینڈل سے یہ ٹویٹ کیا گیا کہ یقینی طور پر یہ صیہونی حکومت کی آخری چھٹپٹاہٹ ثابت ہوگی ۔

اسرائیل نے ایک ہفتے کے اندر شام، عراق اور لبنان میں متعدد حملے کئے ہیں ۔ شام کے دار الحکومت دمشق کے قریب عقربا نامی علاقے میں ایک گھر پر ہونے والے حملے میں حزب اللہ لبنان کے دو مجاہد شہید ہوگئے ۔صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے دعوی کیا کہ تل ابیب نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر بڑے حملے کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے یہ حملہ کیا ہے۔در اصل شامی فوج کی مسلسل کامیابیوں سے صیہونی حکومت بری طرح بوکھلا گئی ہے اور استقامتی محاذ کی مسلسل کامیابیوں نے اس کی نیندیں حرام کر دی ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …