پیر , 12 اپریل 2021

خادم رضوی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں فرد جرم کیلئے 31 اگست کو طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 31 اگست کو طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی۔ مولانا خادم حسین رضوی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔

ملزموں کی جانب سے وکیل احسان علی عارف اور وکیل طاہر منہاس عدالت میں پیش ہوئے۔ سید ظہیر الحسن شاہ، پیر اعجاز اشرفی سمیت 24 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …