بدھ , 24 اپریل 2024

ڈین جونز نے اسی ہفتے ’بڑی خبر‘ سامنے آنے کی پیشگوئی کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ہیڈ کوچ کیلیے درخواست دینے والے سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے اسی ہفتے ’بڑی خبر‘ سامنے آنے کی پیشگوئی کردی۔ڈین جونز پاکستانی ہیڈ کوچ کی اہم ذمہ داری کیلیے دوڑ میں شامل اہم امیدواروں میں سے ایک ہیں، ان کی رہنمائی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بننے کااعزاز حاصل ہوا۔ڈین جونز نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا کہ اسی ہفتے ایک بڑی خبر سامنے آنے والی ہے، جس سے یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ شاید انھیں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ملنے والی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …