ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی جوہری ٹیکنالوجی مکمل طور پر مقامی ہے: علی اکبر صالحی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری ٹیکنالوجی مکمل طور پر مقامی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ایرانی صوبے البرز میں پہلے آئن تھراپی ہسپتال کی تعمیراتی کام اورذرعی جوہری تحقیقاتی سائٹ کے معائنے کے موقع پر کہا کہ ایران کی جوہری ٹیکنالوجی لوکلائزیشن ہے۔علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ ہم نے کان کنی کے شعبے میں بہت بڑی پیشرفت کرتے ہوئے ایران کے معدنی وسائل کے 80 فیصد حصے کی شناسائی کی ہے۔

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہم ان اقدامات کے ذریعے ملک کے جیولوجیکل ریسرچ سنٹر اور وزارت پیٹرولیم کو بہت سی خدمات فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ ہم نئے سنٹری فیوجز کی تحقیق اور نشوونما کرکے ، ” اے آر 6″ جنریشن کو انسٹال کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بہت سارے بیرونی ممالک کے احتجاج کا باعث ہوا ہے۔

انہوں نے ملک میں نئے جوہری منصوبوں پر کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا آئن تھراپی ہسپتال صوبے البرز میں 10 ایکڑ کے رقبے پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ صالحی نے مزید کہا کہ اس ہسپتال کے صرف 6 نمونے دنیا میں بنائےگئے ہیں ، اور یہ ہسپتال پروٹون آئنوں کی تابکاری کے ذریعہ ہر قسم کے کینسر کے علاج کے لئے ایک خصوصی ہسپتال ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …