پیر , 12 اپریل 2021

پی سی بی نے کوچز کی تلاش کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کی تلاش کے لیے 5 رکنی پینل تشکیل دے دیا۔پی سی بی کے پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، رکن گورننگ بورڈ اسد خان، سی ای او پی سی بی وسیم خان اور ڈائریکٹر ذاکر خان شامل ہیں۔پینل ٹیم منیجمنٹ کے لیے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا جب کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز کل ہوں گے۔ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد بیٹنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کے لیے انٹرویوز ہوں گے، پینل سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …