جمعرات , 25 اپریل 2024

غزہ میں بم دھماکے کرنے والے دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکیں گے:اسماعیل ہنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیس مراکز میں بم دھمکاکوں میں وہی قوت ملوث ہے جس نے غزہ کا محاصرہ کرنے کے ساتھ بار بار جنگ مسلط کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگوں اور محاصرے میں ناکام رہنے والے غزہ میں بم دھماکوں جیسے مکروہ حربوں اور جرائم میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

بدھ کے روز ایک بیان میں حماس رہ نما نے کہا کہ جو عناصر جنگ اور محاصرے سے غزہ میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے ہیں وہ بم دھماکوں کے جرائم میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے امن کو تباہ کرنے کی یہ پہلی مذموم کوشش نہیں بلکہ دشمن اس سے قبل بھی غزہ کا امن تباہ کرکے حالات خراب کونے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں پولیس مراکز میں دھماکے کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

خیال رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ میں پولیس چوکیوں پرہونے والےپراسرار دھماکوں کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔آج بدھ کو غزہ کی پٹی پراسرئیلی ڈرون حملوں میں بھی پولیس کے مراکز کو نشانہ بنایا جن میں مزید تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …