جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل بھارت کو جدید اسپائس 2000 بم دے گا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل اپنے جدید اسپائس 2000 بموں کی نئی کھیپ ستمبر کے وسط تک بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسپائس 2000 بموں کی فراہمی اسرائیل بھارت کے درمیان 300 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے کا حصہ ہے۔بھارت اور اسرائیل کے درمیان 100 سے زائد اسپائس بموں کی خریداری کا معاہدہ رواں برس جون میں طے پایا تھا۔

بھارتی ائیرفورس کا دعویٰ ہے کہ بھارت نے بالاکوٹ حملے میں اسپائس بموں سے بمباری کی تھی۔بھارتی فضائیہ اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز سے 100 اسپائس بم خریدے گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …