بدھ , 24 اپریل 2024

وزیر اعظم کا فرانسیسی صدر اور شاہ اردن سے رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کی صورت حال پر فرانسیسی وزیر اعظم اور اردن کے بادشاہ سے رابطہ کیا ہے.تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے گفتگو میں انھیں کشمیرکی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا.انھوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے انسانی حقوق کی صورت حال انتہائی نازک ہے، خطے کا امن اورسلامتی خطرےمیں ہے.وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت یک طرفہ غیرقانونی اقدامات، نسل پرستی کے نظریے پر کاربند ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب بدل رہا ہے، عالمی برادری کشمیر کی نازک صورت حال کا نوٹس لے.

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں.حکومتی اعلامیہ کے مطابق فرانسیسی صدرنے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی.شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اردن مقبوضہ کشمیرکی صورت حال کا بہ غور جائزہ لے رہا ہے، مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے، اردن کشمیرکی صورت حال پردیگر ممالک سے مشاورت کرے گا.

یہ بھی دیکھیں

عارضی جنگ بندی میں توسیع کیلئے کوششیں جاری ہیں: انٹونی بلنکن

برسلز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل ، فلسطین تنازع کے معاملہ پر کہا …