ہفتہ , 20 اپریل 2024

شمالی کوریا کا خودسرانہ رویہ ناقابل برداشت ہے:امریکہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شمالی کوریا پر خودسرانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے-کے بی ایس ٹی وی نے بدھ کو رپورٹ دی کہ امریکی وزیرخارجہ مائک پمپئو نے ریٹائرڈ امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ شمالی کوریا کا خودسرانہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔

شمالی کوریا کے وزیرخارجہ نے گذشتہ جمعے کو پمپئوکو زہرقاتل کہا تھا کہ جو واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان ایٹمی مذاکرات متوقف ہونے کا باعث بن گیا ہے- شمالی کوریا کے وزیرخارجہ نے اپنے ملک کے خلاف پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قدر بے شرم ہے کہ بےبنیاد باتیں کہنے سے بھی اجتناب نہیں کرتا اور ہم ایسے شخص کے ہوتے ہوئے مسائل کے حل کے بارے میں مشکوک ہیں۔

امریکہ کے وزیرخارجہ نے گذشتہ ہفتے بھی شمالی کوریا کوایک خود سر و باغی ملک کے نام سے یاد کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ نے ماضی میں بھی شمالی کوریا کی مانند میزائلی اور ایٹمی ہتھیاروں کا تجربہ کرنے والے باغی و سرکش ملکوں کے ساتھ کام نہیں کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …