ہفتہ , 17 اپریل 2021

منی لانڈرنگ کیس:احتساب عدالت نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔نیب کی جانب سے عدالت میں سلمان شہباز کی جائیداد قرقی کے لیے درخواست پر احتساب عدالت کے ایڈمن جج ملک امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی.سماعت کے دوران نیب کے خصوصی استغاثہ حافظ اسد اللہ اور حارث قریشی نے دلائل دیے۔نیب نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سلمان شہباز گرفتاری کے ڈر سے فرار ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی ٹیم نے لاہور میں سلمان شہباز کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن سلمان شہباز موجود نہیں تھے۔نیب کی عدالت سے استدعا کی کہ سلمان شہباز نیب تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے لہٰذا جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے نیب کو سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے لیے کارروائی کرنے اور اشتہارات شائع کرنے کا حکم بھی دیا اور 30 ستمبر تک جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے شہباز شریف کے بڑے بیٹے حمزہ شہباز کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے اور ان کے جسمانی ریمانڈ میں کئی بار توسیع کی جاچکی ہے۔
انڈا ایسی غذا جو بانجھ پن کا خطرہ کم کردے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)شادی کے بعد ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ہاں جلد سے جلد اولاد کی پیدائش ہو لیکن ایسا نہ ہونے پر ان کے تعلق میں دوری بھی آسکتی ہے۔گزرتے سالوں کے ساتھ بانجھ پن کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ عام طور پر آلودگی، نیند کی کمی اور طرز زندگی کی چند دیگر عادات ہوتی ہیں۔آج کل خواتین میں ‘PCOS’ نامی بیماری بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، اس بیماری کے باعث خواتین کے ہاں بچے کی پیدائش میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ضروری نہیں کہ کوئی مرد یا خاتون بانجھ ہو درحقیقت ہارمونز کا نظام درست نہ ہونا بھی بچوں کی پیدائش میں تاخیر کا باعث بن جاتا ہے۔ہارمونز کو متاثر کرنے والے کیمیکلز اور ذہنی تناؤ ہمارے جسم پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔تاہم طبی سائنس کا کہنا تھا کہ غذائی عادات بھی اس خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور انڈا ان میں سب سے اہم مانا جاتا ہے۔

انڈوں میں کولائن نامی جز موجود ہوتا ہے جو بانجھ پن کے خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ بھی یہ مختلف وٹامنز اور منرلز کا مجموعہ ہوتے ہیں جو مختلف طبی فوائد کا باعث بنتے ہیں۔انڈے کے علاوہ مچھلی، انار اور اخروٹ بھی ایسی غذاؤں میں شامل ہیں جو بانجھ پن کے خطرے کو کم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …