جمعہ , 19 اپریل 2024

اقوامِ متحدہ: قطر کے بین الاقوامی رابطوں پر سعودی عرب اور یو اے ای کے اعتراضات مسترد

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)نسلی تعصب (سی ای آر ڈی) کے خاتمے سے متعلق اقوامِ متحدہ کی کمیٹی نے اپنے 99ویں اجلاس کے اختتام پر قطر کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف دائر بین الاقوامی رابطوں (انٹر اسٹیٹ کمیونکیشن) درخواست پر دونوں ممالک کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔گلف ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سی ای آر ڈی ایسے آزاد ماہرین پر مشتمل تنظیم ہے جو اپنے ریاستی اراکین کی جانب سے ہر قسم کے تعصب کے خاتمے کے حوالے سے موجود بین الاقوامی قراردادوں پر عملدرآمد کی نگرانی کرتی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوامِ متحدہ جینیوا کے ٹوئٹ میں بتایا کہ کمیٹی نے قطر کی جانب سے بین الاقوامی رابطوں سے متعلق درخواست پر سعودی عرب اور یو اے ای کے خلاف فیصلہ منظور کرلیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں جینیوا میں مئی 2018 کے دوران ہونے والی سماعتوں اور تحریری جوابات کے بعد کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی کہ سعوی عرب اور یو اے ای کے اعتراضات تسلیم نہیں کیے جاسکتے۔

چنانچہ کمیٹی نے کہا کہ وہ ’فریق ریاستوں کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو مسترد کرتی ہے‘ اور کیسز کے میعار کا جائزہ لینے کے لیے عارضی بنیادوں پر قائم کیے گئے 2 مشاورتی کمیشن تعینات کرتی ہے۔خیال رہے کہ مارچ 2018 میں قطر نے سعودی عرب اور یو اے ای کے خلاف بین االاقوامی رابطوں سے متعلق اعتراضات جمع کروائے تھے۔

قطر نے یہ اقدام سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے 5 جون 2017 کو اس کے خلاف نافذ کردہ اقدامات کے سلسلے میں اٹھایا، جس میں قطر کا سیاسی اور اقتصادی بائیکاٹ کرتے ہوئے سمندری، فضائی اور زمینی رابطے منقطع کردیے گئے تھے۔

جس پر قطر نے مذکورہ کمیٹی میں بین الاقوامی رابطے جمع کروائے تھے کیوں کہ قطر کا موقف ہے کہ سعودی عرب، یو اے ای کے اس کے شہریوں کے خلاف اقدامات نسلی امتیاز کے زمرے میں آتے ہیں۔لہٰذا اب کمیٹی اگلے مرحلے کی کارروائی کرتے ہوئے کیسز کے میعار کا جائزہ لینے کے لیے 2 ایڈہاک مشاورتی کمیشن تعینات کرے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …