ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان سے امریکی فوج کا مکمل انخلا نہیں کریں گے: ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ طالبان سے معاہدے کے قریب ہیں، افغانستان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کی بجائے چودہ ہزار سے کم کر کے آٹھ ہزار چھ سو تک تعداد کر دیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریڈیو کو انٹرویو میں بتایا کہ طالبان سے معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں تاہم نتیجہ ابھی غیریقینی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کی تعداد چودہ ہزار سے کم کر کے آٹھ ہزار چھ سو تک لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس کے بعد مزید انخلا کا تعین کرے گا۔طالبان کے ترجمان نے بھی گزشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ وہ اپنے حریف امریکہ سے حتمی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …