منگل , 13 اپریل 2021

امریکی صدر نے اپنا پولینڈ کا دورہ منسوخ کردیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ کا پہلے سے طے شدہ سفر ملتوی کردیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ کا پہلے سے طے شدہ سفر ملتوی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے یہ سفر امریکہ میں آنے والے طوفان کے پیش نظر منسوخ کیا ہے۔ امریکی ذرائع کے مطابق طوفان دوریان امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے امریکی صدر نے اپنا پولینڈ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائب صدر مائیک پینس اس کی جگہ ورشو روانہ ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …