ہفتہ , 20 اپریل 2024

فیڈریکا موگرینی کی ایران کے ساتھ نئے سمجھوتے کے لئے امریکی کوششوں پر تنقید

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کے شعبہ خارجہ کی پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایران کے ساتھ نئے سمجھوتے کے لئے امریکی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کی پر زور دیا ہے۔یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جمعرات کو کہا کہ ایٹمی معاہدے کو تہران کے ساتھ نیا سیکورٹی سمجھوتہ کرنے کے لئے امریکا کے کسی اقدام کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے۔ موگرینی نے کہا کہ دوہزار پندرہ میں طے پانے والا ایٹمی معاہدہ ایک کثیرالفریقی اور بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی سلامتی کونسل نے تائید کی ہے بنابریں اس معاہدے کی حفاظت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ایسے ہر فارمولے کا احترام کرتی ہے جو ایٹمی معاہدے کی حفاظت میں مدد گار ہو اور یورپی یونین نے ہمیشہ اس معاہدے کی حمایت کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اس ہفتے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقع اچھا ہے کہ ہم کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں بات کریں۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کی اس درخواست کے جواب میں کہا ہے کہ جب تک ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ختم نہیں ہوجاتیں اس وقت تک ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف نے بھی کوالا لامپور میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ واشنگٹن اس وقت ایران کے خلاف اقتصادی جنگ میں مصروف ہے اور اگر امریکی حکام چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ مذاکرات کے کمرے میں لوٹیں تو ٹکٹ موجود ہے جسے وہ خریدیں اور وہ ٹکٹ ایٹمی معاہدے کا احترام اس کی پاسداری اور اس پر عمل درآمد ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …