جمعرات , 25 اپریل 2024

جرمنی خلیج فارس میں کشیدگی کم کرنے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، جرمن وزیر خارجہ

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیج فارس میں کشیدگی کم کرنے والے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس نے جمعرات کو یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کشیدگی کم کرنے والا ہر اقدام بہت ہی مفید ہے کیونکہ کوئی بھی ملک جنگ نہیں چاہتا ہے۔

جرمن وزیر‍ خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمزکی صورتحال پر توجہ دینا ضروری ہے اور جرمنی اس سلسلے میں یورپی یونین کے درمیان حتی الامکان اتحاد کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک کو چاہئے کہ وہ علاقے میں کشیدگی دور کرنے کے لئے تعاون کرے اور جرمنی بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ امریکا نے پچھلے ہفتوں کے دوران علاقے میں کشیدگی کو بڑھانے کی کوشش کی اور وہ نام نہاد بحری فوجی اتحاد تشکیل دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …