جمعرات , 25 اپریل 2024

کابل میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک امریکی دہشتگرد فوجی ہلاک ہوگیا۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی اتحادی نیٹو مشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی کہ ’29 اگست کو افغانستان میں آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک امریکی فوجی دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

واشنگٹن کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آپریشن کا مقام کون سا تھا اور آپریشن کی نوعیت کیا تھی۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے افغانستان میں 31 سالہ سارجنٹ لویز ڈی لیون اور 35 سالہ سارجنٹ جوز گونزیلہ ہلاک ہوگئے تھے۔رواں برس افغانستان میں 15 سے زائد امریکی فوجی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کی مہم کے آغاز کے ساتھ ہی افغان اور امریکی فورسز پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔افغانستان میں اس وقت 13 ہزار دہشتگرد امریکی فوجی موجود ہیں۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ واشنگٹن معاہدے کے بعد بھی افغانستان میں کم از کم 8 ہزار 600 فوجی رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …