منگل , 13 اپریل 2021

آصف زرداری کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرتا ہے حکومت نہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا مقام جیل ہے اور وہ وہیں پر ہی ہیں۔دو روز قبل آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف کی واپس جیل منتقلی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا مجھے ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ہم پر بہت دباؤ ہے اس لیے آصف زرداری کو دوبارہ جیل بھیج رہے ہیں۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرتا ہے حکومت نہیں، زرداری صاحب کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ہی جیل منتقل کیا گیا۔اعجاز شاہ نے یہ بھی کہا یہ ہو نہیں سکتا کہ حکومت میڈیکل بورڈ کے برعکس فیصلہ کرے۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …