جمعہ , 18 اکتوبر 2019

ہنڈوراس کا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے پر قطر کی شدید تنقید

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ہنڈوراس کی جانب سے اسرائیل میں قائم سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔قطرنے ہنڈوراس کی سفارت خانے کی القدس میں منتقلی کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوحا وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہنڈوراس کا تل ابیب سے سفارت خانہ القدس منتقل کرنا عالمی اجماع اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

قطری خبر رساں ایجنسی’قنا’ کے مطابق دوحا کی حکومت نے ہنڈوراس کے سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی توہین اور خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنڈوراس کا اقدام بین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور دیگر عالمی اداروں کی قراردادوں کی توہین ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جاپان: خوفناک سمندری طوفان میں 65 ہلاکتوں کی تصدیق

ٹوکیو: جاپان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان ‘ہیگی …