بدھ , 24 اپریل 2024

اسلامی مزاحمت اسرائیل کے ہر حملے کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے:نائب سربراہ حزب اللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے حزب اللہ کی دفاعی طاقت اور قدرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے ہر قسم کے حملے کا جواب دینے کا عہد اور عزم کررکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق محرم الحرام کی دوسری شب میں حزب اللہ کے نائب سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روکنے کے لئے اہم کردار ادا کیا اور اسلامی مزاحمت اسرائیل کے ہر حملے کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کا اپنی دفاعی طاقت کو مضبوط اور محفوظ بنانے کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اسرائیل نے شام میں جنگی قواعد کو بدلنے کی کوششش کی جو ناکام بنادی گئی اور مستقبل میں بھی اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنادیا جائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …