جمعہ , 19 اپریل 2024

آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں 20 روپے تک کمی، میگا سبسڈی پیکیج تیار

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں 4 بنیادی اشیائے ضروریہ آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں مناسب کمی اور پھر ان کو استحکام میں رکھنے کیلیے میگا سبسڈی پیکیج کی تیاری شروع کر دی ہے۔یہ پیکیج یوٹیلٹی سٹورز کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ہو گا، اس پراجیکٹ کے تحت وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے مالی تعاون سے ان تمام بنیادی اشیا کی ترسیل پر سبسڈی دے گی جس کے باعث ان تمام دالوں، چنے سمیت آٹا، گھی ،چینی کی قیمتوں میں10 روپے سے 20 روپے کمی ہو گی۔

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی نےکہا کہ کے وزیر اعظم عمران خان نے اس پیکیج کی تیاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں، انھوں نے بتایا کے اقتصادی بحران پر قابو پا لیا گیا، اب استحکام کی طرف جارہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …