جمعہ , 23 اپریل 2021

فلپائن میں طیارہ تباہ، 7 افراد ہلاک

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق چھوٹا طیارہ شہر کالمبا Calamba کے ریزورٹ پر گر کر تباہ ہوا۔طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی، طیارے کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔تباہ ہونے والے طیارے میں 6 مسافروں سمیت 2 پائلٹس موجود تھے۔طیارے کی تباہی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …