منگل , 23 اپریل 2024

سیکورٹی ادارے محرم میں عزادارن حسین ع کو مکمل پرامن ماحول فراہم کریں : افغان صدر

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدر نے علمائے اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ عاشورائے حسینی سے ملک میں اتحاد و یکجہتی مضبوط بنانے کے لئے استفادہ کریں۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں تحریک عاشورا کے زیرعنوان منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے عاشورا اور تحریک امام حسین ع کی عظمت و اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور معاشرے میں دینی اقدار کو مضبوط بنانے میں علماء کے کردار کو اہم اور موثر قرار دیا ۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افغانستان کے علماء عاشوراء حسینی سے ملک میں بھائی چارے کو مضبوط بنانے اور عوام کے درمیان یکجہتی کے لئے استفادہ کریں۔ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اس ملک کے سیکورٹی اداروں کو حکم دیا کہ وہ محرم میں عزادارن حسین ع کو مکمل پرامن ماحول فراہم کریں تاکہ وہ بلاخوف اپنے مذہبی پروگرام منعقد کر سکیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …