منگل , 23 اپریل 2024

آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی جسمانی حالت پر تشویش کا اظہار

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامک ہومین رائٹس کمیشن نے نائیجریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی صحت کے بارے میں ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا ہے۔آج محرم کی پہلی تاریخ ہے اور ایران و عراق سمیت پوری دنیا میں شہدائے کربلا کی عزاداری کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ہرسال ہلال محرم نمودار ہوتے ہی کربلائۓ معلی میں روضہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ الصلوات و السلام کے گنبد پر نصب سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا جاتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اس سال عراق کے مختلف علاقوں، اسلامی جمہوریہ ایران ، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں سے عشرہ محرم کرنے کربلائے معلی پہنچنے والے ، لاکھوں زائرین اور سوگواروں کی موجودگی میں روضہ مبارک کے پرچم کی تبدیلی انجام پائی ۔ اس رپورٹ کے مطابق پرچم کی تبدیلی کے وقت مختلف ملکوں سے آنے والے زائرین نے اس منظر کو دیکھ کر اشک غم بہانے کے ساتھ ہی سینہ زنی اور نوحہ خوانی کا سلسلہ بھی کافی دیر تک جاری رکھا۔اسی کے ساتھ ضریح امام حسین علیہ السلام پر بھی سیاہ چادر چڑھا دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں عاشقان حسین عشرہ محرم کے لئے کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …