جمعرات , 25 اپریل 2024

لندن میں آج کشمیریوں کے حق میں بڑے آزادی مارچ کا پلان

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں آج کشمیریوں کے حق میں بڑا آزادی مارچ کیا جائے گا، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود مارچ میں شریک ہوں گے۔منتظمین نے کہا ہے کہ ہائیڈ پارک سے ریلی شروع کرنے کی اجازت نہیں ملی، ریلی پارلیمنٹ سکوائر سے شروع ہو کر انڈین ہائی کمیشن تک جائے گی، ریلی وزیراعظم کی رہائش گاہ اور ٹریفالگر سکوائر سے گزرے گی۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے آزادی مارچ انڈین ہائی کمیشن کی جانب مارچ کرے گا، آزادی مارچ کے اختتام پر انڈین ہائی کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ ہو گا، ریلی میں برطانیہ بھر سے ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …